Tuesday, February 18, 2014

وہ لوگ کہ جن کو انبیا اور شہدا بھی رشک کی نظر سے دیکھیں گے

 
ایک معتبر حدیث پیش خدمت ہے
 
 
ایک صحابی سے راوی نے کہا کہ
 
 
خدا کی قسم! میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔ صحابی نے پوچھا کیوں؟ اس نے کہا: خدا کے لیے کرتا ہوں۔ اس پر صحابی نے جواب دیا کہ میں تمہیں خوشخبری دیتا ہوں کہ میں نے نبی پاک سے سنا کہ وہ کہہ رہے تھے: جو اللہ کے واسظے محبت کرتے ہیں، ان کے لیے نور کے منبر ہیں، جس سے انبیا اور شہدا بھی رشک کریں
 
 
عربی متن یوں ہے


Quote
 
ثم قلت: والله إني لأحبك. قال: فيم تحبني؟ قال: قلت: في الله تبارك وتعالى فأخذ بحبوتي فجرني إليه هنية، ثم قال: أبشر إن كنت صادقا سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ” المتحابون في جلالي لهم منابر من نور يغبطهم النبيون والشهداء “
 

 
 
یہ روایت درج مسند احمد، اردو ترجمہ، جلد ۱۰، صفحہ ۳٦۴؛ پر آتی ہے؛ اور شیخ شعیب الارناوط نے اپنی تحقیق کی جلد ۳٦، صفحہ ۴۰۰؛ میں سند کو صحیح قرار دیا
 
اس سے ملتی جلت روایت، مسند احمد، اردو ترجمہ، جلد ۱۰، صفحہ ۳۳۵؛ پر آتی ہے؛ اور شیخ شعیب الارناوط نے اپنی تحقیق کی جلد ۳٦، صفحہ ۳۲۷؛ میں حدیث کو صحیح قرار دیا
 
اس روایت میں مزید یہ درج ہے کہ 
 
 
جو خدا کے واسظے محبت کرتا ہے، وہ خدا کے سائے میں ہوں گے اس دن جب کوئی اور سایہ نہ ہو گا۔ باقی حدیث میں کوئی شک نہیں۔ وہ نور کی کرسیوں پر اپنے رب کے قریب بیٹھے ہوں گا، اور اس پر انبیا، صدیقوں اور شہدا رشک کریں گے
 
 
عربی متن یوں ہے


Quote
 
قال فقلت والله إني لأحبك من جلال الله قال ألله قال قلت ألله قال فإن من المتحابين في الله فيما أحسب أنه قال في ظل الله يوم لا ظل إلا ظله ثم ليس في بقيته شك يعني في بقية الحديث يوضع لهم كراس من نور يغبطهم بمجلسهم من الرب عز وجل النبيون والصديقون والشهداء
 

 
 
اسی طرح کی روایت صحیح سنن ترمذی، شیخ البانی، جلد ۲، صفحہ ۵٦۰-۵٦۱؛ میں بھی آتی ہے۔ اور اسے البانی نے صحیح قرار دیا
 
 
شکر ہے! ان روایات سے یہ تو ثابت ہوا کہ کوئی ایسے لوگ بھی ہیں کہ جن پر انبیا بھی رشک کرتے ہیں
 
 
وگرنہ یہ سن سن کر تو ہمارے کان پک گئے کہ شیعہ ائمہ کو انبیا سے افضل مانتے ہیں
 
 

No comments:

Post a Comment