Saturday, February 15, 2014

صحابی ابو سعید خدری کا تقیہ



مسند احمد سے 2 روایات ملاحظہ ھوں


حضرت ابو سعید خدری سے مروی ہے کہ نبی نے فرمایا لوگوں کی ہیبت اور رعب و دبدبہ تم میں سے کسی کو حق بات کہنے سے روکے جبکہ وہ اس کے علم میں آجائے، یہ کہہ کر ابو سعید رو پڑے اور فرمایا بخدا ہم نے یہ حالات دیکھے لیکن ہم کھڑے نہ ہوئے



{مسند احمد، جلد 5، صفحہ 214-215}

مشہور محقق، شیخ شعیب الارناوٰط نے اپنی تخریج میں کہا ھے

مرفوع صحیح ھے اگر چہ یہ سند ضعیف ہے تا ھم یہ روایت صحیح سند کے ساتھ آئی ھے حدیث 11793 میں

{مسند احمد، جلد 18، صفحہ 214، حدیث 11678}

اسی طرح ایک اور مقام پر ان الفاظ کے ساتھ یہ روایت آئی ھے


حضرت ابو سعید خدری سے مروی ہے کہ نبی نے فرمایا لوگوں کی ہیبت اور رعب و دبدبہ تم میں سے کسی کو حق بات کہنے سے روکے جبکہ وہ اس کے علم میں آجائے، ابو سعید کہتے ہیں کہ ہم پر اتنی ازمائشیں پڑیں کہ ہم اس میں کوتاہی کرنے لگے البتہ شر کے کاموں میں ہم پہنچ جاتے ہیں

{مسند احمد، جلد 5، صفحہ 254}

شیخ شعیب الارناوٰط نے اپنی تخریج میں کہا ھے

حدیث صحیح ھے 

{مسند احمد، جلد 18، صفحہ 318، حدیث 11793}

اگر آپ اس کو تقیہ نہ کہنا چاھیں تو آپ ہی بتا دیں کہ یہ کیا ھے??? 

No comments:

Post a Comment