Saturday, February 15, 2014

نبی پاک کا قیامت کے متعلق غلط پیشنگوئی کرنا?



مسند احمد سے ایک مستند حدیث ملاحظہ ھو جس میں نبی پاک نے قیامت کا ٹایم بتایا ھے

حضرت انس سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک دیہاتی آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ! قیامت کب قائم ہو گی؟ نبی نے فرمایا تم نے قیامت کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے ؟ اس نے کہا میں نے کوئی بہت زیادہ اعمال تو مہیا نہیں کر رکھے، البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔ نبی نے فرمایا کہ تم اس کے ساتھ ہو گے جس کے ساتھ تم محبت کرتے ہو، انس فرماتے ہیں کہ اسی دوران مغیرہ بن شعبہ کا ایک غلام، جو کہ میرا ہم عمر تھا، وہاں سے گذرا، تو نبی نے فرمایا کہ اگر اس کی زندگی ہوئی، تو یہ بڑھاپے تک نہیں پہنجے گا کہ قیامت قائم ہو جائے گی 


{مسند احمد، جلد 5، صفحہ 654-655}

شیخ شعیب الارناوٰط نے اس حدیث کو صحیح اور اس کے سند کو حسن قرار دیا ھے

{مسند احمد،تخریج شیخ شعیب الارناوٰط، جلد20، صفحہ 441، حدیث 13224}

اس سے ملتی جلتی حدیث جلد 5، صفحہ 700 پر بھی آئی ھے، اور مترجم مولوی ظفر اقبال نے وہاں لکھا ھے کہ یہ مسلم کے مطابق صحیح ھے

No comments:

Post a Comment