Saturday, February 15, 2014

شب برات کے بارے میں حدیث اور محمود احمد غازی کی رائے

غازی صاحب سے سوال ہوا کہ 

Quote
 
شب برات کے موقع پر اخبارات میں شب برات کی رات کو عبادت کی فضیلت کے بارے میں احادیث چھپی ہیں

 
 
اب وہ اپنی کتاب، محاضرات حدیث، صفحہ ۱۷٦؛ پر اس کے جواب میں فرماتے ہیں

Quote
 
نصف شعبان کے بارہ میں ایک حدیث آئی ہے جو کہ میرے خیال میں بہت ضعیف ہے، اور ضعیف کے بھی بہت نچلے درجہ پر ہے۔ پندرہویں شعبان کی کوئی فضیلت حدیث کی مستند کتابوں میں نہیں آئی
 

 
 
کیا ہی خوب ہوتا کہ اگر ڈاکٹر صاحب ایسی بات نہ کرتے
 
 
لیجئیے ہم آپ کو مستند کتاب کا حوالہ دیے دیتے ہیں
 
 
الاحسان فی تقریب صحیح ابن حبان، ۱۲/۴۸۱؛ میں امام ابن حبان تحریر کرتے ہیں کہ 
 
 
رسول اللہ  نے فرمایا کہ اللہ مطلع ہوتا ہے اپنی خلقت کی جانب نصف شعبان کی رات میں، اور سب کو معاف کر دیتا ہے سوائے مشرک اور دوسروں سے لڑنے والوں کے
 
 
عربی متن یوں ہے

Quote
 
رقم الحديث: 5782
(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَافَى الْعَابِدُ بِصَيْدَا ، وَابْنُ قُتَيْبَةَ ، وَغَيْرُهُ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الأَزْرَقُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خُلَيْدٍ عُتْبَةُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، وَابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يُخَامِرَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : ” يَطْلُعُ اللَّهُ إِلَى خَلْقِهِ فِي لَيْلَةِ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ ، فَيَغْفِرُ لِجَمِيعِ خَلْقِهِ إِلا لِمُشْرِكٍ أَوْ مُشَاحِنٍ “

 
 
کتاب کے محقق، شیخ شعیب الارناوط نے اسے صحیح لیغیرہ قرار دیا ہے
 
اور شیخ البانی انے اسے سلسلہ احادیث صحیحیہ، ۳/۱۳۵، حدیث ۱۱۴۴؛ میں درج کیا ہے
 
 
یاد رہے کہ صحیح لیغیرہ کو خود غازی صاحب نے بھی صحیح حدیث کے اقسام میں شمار کیا ہے
 
ملاحظہ ہو، محاضرات حدیث، صفحہ ۱۵۲

No comments:

Post a Comment