Saturday, February 15, 2014

ابتدائی فقہا، محمود احمد غازی کی نظر میں

 
محمود احمد غازی صاحب اپنی کتاب، محاضرات حدیث، صفحہ ۷۰، پر تحریر کرتے ہیں


Quote
 
جو ابتدائی فقہا ہیں اور جن سے فقہ وجود میں آئی ہے، وہ سب کے سب اصل میں محدثین تھے۔ امام مالک، اصل میں محدث تھے۔ امام احمد بن حنبل اصل میں محدث تھے۔ امام اوزاعی محدث تھے۔ امام ابو جعفر بطری محدث تھے، امام سفیان ثوری اور سفیان بن عینیہ محدث تھے۔ یہ سب وہ لوگ ہیں جن سے فقہی مسالک وجود میں آئے۔ اس لئے کہ انہوں نے احادیث پر اس نقطہ نظر سے غور کیا کہ اس سے کون سے احکام نکلتے ہیں؟ جن محدثین نے اس نقطہ نظر سے احادیث پر غوری کیا کہ ان سے عقائد کون سے نکلتے ہیں یعنی حسن بصری اور اس طرح کے اور بزرگ، ان کے غور و فکر کے عمل سے علم کلام مرتب ہوا، اور جن بزرگوں نے اس نقطہ نظر سے غور کیا کہ احادیث سے احکام کون سے نکلتے ہیں۔ ان کی کاوشوں کے نتیجے میں فقہ مرتب ہوا
 

 
کمال ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سب میں ہمارے پاکستانی ہندوستانی حنفی بھائیوں کے  پیارے، آنکھوں کے تارے، امام اعظم صاحب کا نام ہی نہیں  :P  

No comments:

Post a Comment