Saturday, February 15, 2014

نبی پاک کا انتہائی قریبی کون؟

 
 
ایک حوالہ نظر سے گذرا، تو سوچا کہ شیئر کر لوں
 
 
سلسلہ احادیث صحیحیہ کے اردو ترجمہ، جلد ۳، صفحہ ۵۱۷-۵۱۸، حدیث ۳۵۱۷، طبع مکتبہ قدوسیہ؛ میں ایک روایت کا ذکر کیا گیا ہے کہ 
 
 
علی یقضی دینی
 
یعنی
 
رسول اللہ نے فرمایا کہ میرا قرضہ علی چکائے گا
 
 
اس کتاب کا ترجمہ، تبویب اور فوائد؛ استاد الحدیث ابو الحسن عبدالمنان راسخ اور استاد العلما ابو میمون محفوظ احمد اعوان نے کیا ہے
 
 
یہ اس حدیث کے فوائد میں لکھتے ہیں
 
 
اس سے آپ کی سیدنا علی کے ساتھ تعلقات کے گہرائی معلوم ہوتی ہے کہ اگرچہ سیدنا علی آپ کے وارث نہ تھے اور نہ ہی آپ نے کوئی میراث چھوڑی اس کے باوجود آپ انہیں اپنے قرض کا زمہ دار ٹھہراتے ہیں جو کہ میت کے انتہائی قریبی کی ذمہ داری ہوتی ہے
 

No comments:

Post a Comment