Friday, March 21, 2014

مولا علی کا نبی پاک سے امت کے بارے میں شکوہ کرنا

 
السلام علیکم
 
 
حافظ ہیثمی اپنی کتاب، مجمع الزوائد، جلد ۹، صفحہ ۱۹۰، طبع دار الفکر؛ میں درج کرتے ہیں کہ 
 
 
ابو صالح مولا علی سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں نے نبی پاک کو خواب میں دیکھا، اور ان سے اس انحراف و اختلافات کی شکایت کی جو ان کی امت کے ہاتھوں میں نے اٹھائے، اور میں رو پڑا۔ تو نبی پاک نے کہا کہ اے علی ! نہ رو۔ پھر وہ ایک جانب دیکھنا شروع ہو گئے، سو میں نے بھی دیکھا کہ ۲  مرد گھسیٹ کر لائے گئے، اور ایک پتھر سے ان کے سر کو اتنا مارا گیا کہ وہ پھٹ گیا، اور دماغ باہر آ گیا۔ اور انہیں واپس لے گئے، یا کہا کہ پھر سے ایسا ہی ہوا۔ ابو صالح کہتے ہیں کہ میں مولا سے روز ملنے جاتا تھا جیسے کہ عادت تھی۔ حتی کہ ایک دن خزاریوں سے مال کہ انہوں نے مجھے کہا کہ مولا قتل ہو گئے
 

Saturday, March 15, 2014

معاویہ کو نبی پاک کی بد دعا، اور نواصب کی باتیں

 
السلام علیکم
 
 
ایک تھریڈ نظروں سے گذرا، جس میں ایک شخص بنام سنی مجاہد کہتا ہے 
 


Quote
 
حضرت عبدالله ابن عباس سے روايت ہے کہ رسول الله حضرت محمد مصطفي (صلی الله عليہ وآلہ وسلم) نے مجھے حکم ديا کے جا معاويہ کو بُلا لا ، ميں گيا تو ديکھا معاويہ کھانا تناول کر رہا تھا ، ميں آپ (صلی الله عليہ وآلہ وسلم) کو بتايا کہ معاويہ کھانا تناول کر رہا ہے ، آپ (صلی الله عليہ وآلہ وسلم) نے مجھے دوباره بھيجا پھر وہي ہوا، پھر تيسری بار بھيجا ميں گيا تو معاويہ کھانا تناول کر رہا تھا، ميں آپ (صلی الله عليہ وآلہ وسلم) کو اِس کی تيسری بار خبر دی تو آپ صلی الله عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا ؛
 
” الـــــــــلّٰـــــــه اِس کــــــــــا پــــــــــيــــــــــٹ کـــــــــبـــــــــھـــــــــی نـــــــــہ بـــــــــھـــــــــرے “ ـ
 
صحيح مسلم ، صفحہ 1403 ، کتاب؛ البروالصلتہ والادب ، باب 25 ، حديث 2604
 

امام موسی کاظم کے نام سے ناصبی پروپیگنڈہ

 
السلام علیکم
 
 
نواصب کو شرم، حیا، عزت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ سب تو جیسے چھو کر ہی نہیں گذریں
 
 
ایک موصوف بنام سنی مجاہد ، امام موسی کاظم علیہ السلام کے متعلق لکھتے ہیں
 

Quote
 
 مگر جب آپ کے شیعوں نے وہاں پہنچ کر آپ کو سبز باغ دکھائے تو آپ تنک آکر کہ اٹھے ’’اگر میں اپنے شیعوں کے منتخب کروں تو نہ پاؤں مگر لسان اور اگر امتحان لوں تو نہ پاؤں مگر اسلام نے برگشتہ مرتد۔ (فروغ کافی روضہ ۱۰۷)
 

 

وطی فی دبر: اہلسنت کی نظر میں

 
السلام علیکم

 
کئی سارے برادران اہلسنت اس مسئلے سے آگاہ نہیں ہوتے کہ ان کے ہاں بھی ایسے علماء گذرے ہیں کہ جو اس کے اباحت و جائز ہونے کے قائل تھے، اس وجہ سے ہم نے سوچا کہ اس پر علمائے اہلسنت کے اقوال نقل کیے جائیں
 
 
ابن عربی اپنی کتاب، احکام القرآن ، جلد ۱، صفحہ ۲۳۸، طبع دار الكتب العلمية، پر فرماتے ہیں کہ 
 
 
عورتوں کے دبر میں جماع کے بارے میں علماء میں اختلاف ہے ، اور کثیر گروہ نے اس کو جائز کہا ہے۔ ابن شعبان نے اپنی کتاب جماع النسوان و احکام القرآن میں انہوں جمع کیا ہے، اور اس کے جائز ہونے کو صحابہ، تابعین، مالک کی طرف کثیر روایت سے ذکر کیا ہے۔ اور بخاری نے اپنی صحیح میں ابن عمر کا قول نقل کیا ہے کہ نافع نے کہا کہ جب ابن عمر تلاوت کرتے، تو بات نہ کرتے جب تک فارغ نہ ہو جاتے، ۔ ایک دن جب سورۃ بقرہ کی تلاوت کر رہے تھے، جب اس جگہ پر پہنچے، تو کہا کہ تم جانتے ہو کہ یہ کس بارے میں نازل ہوئی؟ میں نے کہا نہیں۔ کہا فلاں فلاں بارے میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Friday, March 14, 2014

جنگ جمل اور عائشہ کا کردار: مستند روایات کی روشنی میں

 
السلام علیکم
 
اس مختصر سے مقالے میں ہم مستند روایات کی روشنی میں جنگ جمل میں عائشہ کے کردار پر اس رخ سے روشنی ڈالیں گے کہ کیا وہ حق پر تھیں؟ کیا نبی پاک نے انہیں اس بات سے آگاہ کیا تھا؟ باقی ازواج مطہرات کا اس بارے میں کیا نقطہ نظر تھا؟ وغیرہ وغیرہ
 
 
 
گفتگو کا آغاز ہم نبی پاک کی اس مشہور روایت سے کریں گے کہ جس میں نبی پاک نے اپنی ازواج سے فرمایا تھا کہ اس وقت کیا ہو گا کہ جب تم پر حواب کے کتے بھونکیں گے۔ چنانجہ تفصیل اس کی روایات میں کچھ یوں ہے کہ 
 

ابن تیمیہ کا غلط حوالے دینا

 
السلام علیکم

 
ابن تیمیہ کا شمار نواصب کے صف اول کے علما میں ہوتا ہے، اور وہ اسے شیخ الاسلام کہتے ہیں

 
انہوں نے ایک کتاب لکھی، منهاج السنة النبوية في نقض كلام الشيعة القدرية، اور اس میں شیعوں کو رد کرنے کو کوشش کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شیعہ دشمنی میں کچھ ایسے اندھے ہوئے، کہ غلط حوالے دینا شروع ہو گئے

 
ملاحظہ ہو

 
اپنی کتاب کے جلد٦، صفحہ ٦۹؛ پر کہتے ہیں کہ 
 
 
اور ان لفظوں میں کہ اگر میں تمہاری طرف نبی بنا کر نہ بھیجا جاتا، تو عمر کو مبعوث کیا جاتا۔ یہ الفاظ ترمذی کے ہیں

Monday, March 10, 2014

یزید بن معاویہ: صحابہ کا قاتل اور لٹیرا: امام احمد بن حنبل

 
السلام علیکم
 
 
امام احمد بن حنبل کا شمار اہلسنت کے جید ترین علماء میں ہوتا ہے
 
 
وہ ان کی فقہ کے ۴ آئمہ میں بھی شمار ہوتے ہیں
 
 
ان کی رائے جانتے ہیں معتبر روایت کی رو سے۔ خلال اپنی کتاب السنۃ، جلد ۳، صفحہ ۵۲۰، روایت ۸۴۵؛ میں کہتے ہیں کہ 
 
 
 
مہنی نے احمد سے یزید کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اس نے مدینہ میں جو کرتا تھا، کیا۔ پھر سوال ہوا کہ کیا کیا؟ کہا کہ مدینہ میں صحابہ میں سے قتل کیا، اور بھی کیا۔ پھر سوال ہوا کہ اور کیا کیا؟ کہا کہ لوٹا۔ راوی نے پھر پوچھا کہ کیا اس سے حدیث نقل کی جا سکتی ہے؟ کہا کہ نہیں، اس سے حدیث نقل نہیں کی جائے گی۔ اور کوئی بھی اس سے حدیث نہ لکھے۔ پوچھا گیا کہ اس کے ساتھ کون تھے جب اس نے مدینہ میں وہ کیا جو کیا؟ کہا کہ اہل شام۔ 
 
 
عربی متن یوں ہے

Sunday, March 9, 2014

حضرت عمار یاسر کی شہادت اور معاویہ کی مکاری

 
السلام علیکم
 
 
یہ بات کافی مشہور و معروف تھی کہ حضرت عمار یاسر کو باغی گروہ ہلاک کرے گا۔ حتی کہ اس باغی گروہ کے سرغنہ، معاویہ، بھی اس بات سے بخوبی آگاہ تھے
 
ہم اس بات پر پہلے بھی ایک روایت نقل کر چکے ہیں کہ جس میں نبی پاک نے فرمایا تھا کہ حضرت عمار کو باغی گروہ نے شہید کیا، اس حال میں کہ وہ ان کو جنت کی طرف بلا رہے تھے، اور ان کے قاتل جہنم کی طرف۔ اس مقالے کا آن لائن لنک ملاحظہ کریں
 
خیر، واپس آتے ہیں اس روایت کی جانب
 
حافظ ہیثمی اپنی کتاب، مجمع الزوائد، جلد ۹، صفحہ ۲۹۷؛ پر فرماتے ہیں کہ 

Friday, March 7, 2014

خلیفہ عثمان کے قتل میں کن لوگوں کا کردار رہا؟

 
السلام علیکم
 
ہم اس موضوع پر پہلے بھی ایک حوالہ آپ حضرات کی خدمت میں ہدیہ کر چکے ہیں
لنک ملاحظہ کریں
 
 
 
 
چند اور معتبر روایات ملاحظہ ہوں
 

کیا اہلبیت کے ساتھ علیہ السلام لگانا جائز ہے؟

 
السلام علیکم
 
 
اکثر و بیشتر جب برادران اہلسنت شیعہ حضرات سے اہلبیت کے ناموں کے ساتھ علیہ السلام سنتے ہیں، تو سوال کرتے ہیں کہ کیا یہ جائز ہے؟
 
 
یہ سوال دراصل ان کے لاعلمی پر دلیل ہے، وگرنہ بخاری نے اپنی صحیح میں کئی مقام پر اہلبیت کے اسمائے مبارک کے ساتھ علیہ السلام لگایا ہے
 
 
اس مقصد کے لیے ہم نے صحیح بخاری کے جس نسخے کو رجوع کیا ہے، وہ دار طوق النجاة نے ۱۴۲۲ ھ میں شائع کیا ہے، اور اس آن لائن لنک پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے
 
 
بخاری نے مولا علی علیہ السلام کے لیے ایک باب کا ذکر کیا، اور عنوان میں ہی علیہ السلام کا ذکر ہے
 

Tuesday, March 4, 2014

مولا علی ہادی: نبی کریم کے بعد ہدایت ان کے ذریعے

مشہور اہلسنت عالم، طبری اپنی تفسیر، جلد ۷، صفحہ ۳۴۱؛ میں درج کرتے ہیں کہ 
ابن عباس نے کہا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی کہ{ إنما أنت منذر ولكل قوم هاد } تو نبی کریم نے اپنا ہاتھ اپنے سینہ پر رکھا اور کہا کہ میں منذر ہوں، اور آیت کے اس حصے  { ولكل قوم هاد } پر اپنا ہاتھ مولا علی کے کندھے پر رکھ کر کہا کہ اے علی! تم ہادی ہو۔ تمہارے ذریعے ہدایت حاصل کرنے والے میرے بعد ہدایت حاصل کریں گے
عربی متن یوں ہے 

Saturday, March 1, 2014

امام حسین کا قتل اور یزید: علمائے اہلسنت کی نظر میں

 
ہم اس مختصر سی تحریر میں مشہور علمائے اہلسنت کے نام درج کریں گے، اور ان کے حوالوں سے بات کریں گے کہ امام حسین علیہ السلام کے قتل میں کون ملوث تھا
 
 
علامہ ذہبی اپنی تاریخ الاسلام، جلد ۲، صفحہ ٦۵؛ پر فرماتے ہیں
 
 
جو یزید نے اہل مدینہ کے ساتھ کیا، وہ کیا۔ اور امام حسین اور ان کے بھائیوں اور آل کو قتل کیا، اور وہ شراب پیتا تھا، اور ان کاموں کو سر انجام دیتا تھا کہ جو منع تھیں۔ لوگ اس سے نفرت/بغض کرتے تھے۔ اور کئی لوگوں نے اس کے خلاف خروج کیا۔ اور اللہ نے اس کی عمر میں برکت نہیں دی