Monday, March 10, 2014

یزید بن معاویہ: صحابہ کا قاتل اور لٹیرا: امام احمد بن حنبل

 
السلام علیکم
 
 
امام احمد بن حنبل کا شمار اہلسنت کے جید ترین علماء میں ہوتا ہے
 
 
وہ ان کی فقہ کے ۴ آئمہ میں بھی شمار ہوتے ہیں
 
 
ان کی رائے جانتے ہیں معتبر روایت کی رو سے۔ خلال اپنی کتاب السنۃ، جلد ۳، صفحہ ۵۲۰، روایت ۸۴۵؛ میں کہتے ہیں کہ 
 
 
 
مہنی نے احمد سے یزید کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اس نے مدینہ میں جو کرتا تھا، کیا۔ پھر سوال ہوا کہ کیا کیا؟ کہا کہ مدینہ میں صحابہ میں سے قتل کیا، اور بھی کیا۔ پھر سوال ہوا کہ اور کیا کیا؟ کہا کہ لوٹا۔ راوی نے پھر پوچھا کہ کیا اس سے حدیث نقل کی جا سکتی ہے؟ کہا کہ نہیں، اس سے حدیث نقل نہیں کی جائے گی۔ اور کوئی بھی اس سے حدیث نہ لکھے۔ پوچھا گیا کہ اس کے ساتھ کون تھے جب اس نے مدینہ میں وہ کیا جو کیا؟ کہا کہ اہل شام۔ 
 
 
عربی متن یوں ہے

Quote
 
أخبرني محمد بن علي قال ثنا مهنى قال سألت أحمد عن يزيد بن معاوية بن أبي سفيان قال هو فعل بالمدينة ما فعل قلت وما فعل قال قتل بالمدينة من أصحاب النبي وفعل قلت وما فعل قال نهبها قلت فيذكر عنه الحديث قال لا يذكر عنه الحديث ولا ينبغي لأحد أن يكتب عنه حديثا قلت لأحمد ومن كان معه بالمدينة حين فعل ما فعل قال أهل الشام 

 
 
محقق کتاب، عطیہ زہرانی نے سند کو صحیح لکھا ہے
 

No comments:

Post a Comment