صحابی رسول، جابر بن عبداللہ انصاری، سے روایت کی گئی ہے مسند احمد میں کہ
جابر سے مروی ہے کہ ہم نبی، ابو بکر اور عمر کے دور میں عورتوں سے متعہ کیا کرتے تھے حتی کہ بعد میں عمر نے اس کی ممانعت فرما دی
{مسند احمد، جلد 6، صفحہ 58}
مترجم، مولوی ظفر نے کہا کہ مسلم نے اسے صحیح کہا ہے
شیخ شعیب الارناوٰط نے سند کو امام مسلم کی شرط پر صحیح قرار دیا
{مسند احمد،تخریج شیخ شعیب الارناوٰط، جلد 22، صفحہ169، حدیث 14268 }
اب وہ لوگ، جو متعہ کو زنا کہتے ہیں، کیا وہ یہ جسارت کرنے کی ہمت کریں گے کہ اس کا ترجمہ یوں کریں کہ ہم نبی، ابو بکر اور عمر کے دور میں عورتوں سے زنا کیا کرتے تھے؟؟؟؟
خیر، ایک اور روایت پڑھئے
اسی طرح جابر بن عبداللہ نے کہا
جابر سے مروی ہے کہ بنی کے دور میں ۲ طرح کا متعہ ہوتا تھا، عمر نے ان دونوں سے ہمیں روک دیا، اور ہم رک گئے
{مسند احمد، جلد 6، صفحہ 122}
شیخ شعیب الارناوٰط نے سند کو امام مسلم کی شرط پر صحیح قرار دیا
{مسند احمد،تخریج شیخ شعیب الارناوٰط، جلد 22، صفحہ365، حدیث 14479 }
No comments:
Post a Comment