Wednesday, February 19, 2014

چھ کلموں کی سند

محمود احمد غازی سے سوال ہوا، جو کہ ان کی کتاب، محاضرات حدیث، صفحہ ۳۲۱؛ پر مذکور ہے کہ 

Quote
شش کلمات یا چھ کلموں کی سند کیا ہے جو ہمارے معاشرہ میں گویا ایک جزو ایمان بن گئے ہیں؟

جواب میں فرماتے ہیں کہ 

 

Quote
مجھے ان چھ کلمات کی سند کے بارے میں تو کوئی علم نہیں، تاہم مختلف احادیث میں مختلف طریقوں سے ان کلمات کا تذکرہ ملتا ہے۔ قرآن و حدیث میں ایسی کوئی بات نہیں ہے جس کے مطابق یہ کلمے پرھنا یا ان کو یاد کرنا ایمان یا عقیدہ کا کوئی جز ہو۔ میرے خیال میں یہ بعض علما نے عام لوگوں کی سہولت کے لئے ترتیب دیئے ہیں تا کہ ایمان سے متعلق بنیادی چیزوں کا حفظ کرنا آسان ہو جائے۔ اسکے علاوہ ان کی ککوئی سند نہیں ہے۔ یہ سمجھنا درست نہیں ہے کہ اگر کسی نے یہ چھ کلمے یاد کر لئے تو وہ اچحا مسلمان ہو گا اور جس نے یاد نہیں کئے اس کے ایمان پر کوئی حرف آئے گا۔ یہ صرف سہولت کے لئے ہیں، فرض عین قسم کی کوئی چیز نہیں ہے۔ 

No comments:

Post a Comment