شروع سے ایک ہی بات برادران اہلسنت کو رٹا دی جاتی ہے کہ کیا ہی کہنا صحابہ کا، ہم تو ان کی شان تک ہی نہیں پہنچ سکتے
چلیں
دو مستند روایات مسند احمد سے ملاحظہ ہوں
انس سے مروی ہے کہ نبی پاک نے فرمایا کہ ایک مرتبہ طوبی (خوشخبری) ہے ان لوگوں کے لیے جنھوں نے مجھے دیکھا اور مجھ پر ایمان لائے، اور سات مرتبہ طوبی ہے ان لوگوں کے لیے جو مجھ پر بن دیکھے ایمان لائیں گے
نیز آتا ہے کہ
انس سے مروی ہے کہ نبی نے فرمایا کہ کاش! میں اپنے بھائیوں سے مل پاتا، صحابہ نے عرض کیا کہ کیا ہم آپ کے بھائی نہیں؟۔ نبی نے فرمایا کہ تم میرے صحابہ ہو، میرے بھائی وہ لوگ ہیں جو مجھ پر ایمان لائے ہوں گے، لیکن میری زیارت نہ کر سکے ہوں گے
دونوں روایات کو شیخ حمزہ احمد زین نے صحیح سند قرار دیا ہے
{مسند احمد تخریج شیخ حمزہ احمد زین، جلد 10، صفحہ 501-502}
شیخ شعیب الارناوط نے ان احادیث کو حسن لغیرہ قرار دیا ہے
{مسند احمد، جلد 20، صفحہ 37-38، حدیث 12578-12579}
No comments:
Post a Comment