Sunday, September 27, 2015

اللہ نے زمین میں رسول اللہ اور مولا علی کو چنا: اہلسنت کی مستند روایت

السلام علیکم 

طبرانی اپنی معجم الکبیر، ج 11، ص 93 پر یہ روایت درج کرتے ہیں 

11153 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا زَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاطِمَةَ عَلِيًّا قَالَتْ فَاطِمَةُ: يَا رَسُولَ اللهِ، زَوَّجْتَنِي مِنْ رَجُلٍ فَقِيرٍ لَيْسَ لَهُ شَيْءٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَا تَرْضَيْنَ يَا فَاطِمَةُ أَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ اخْتَارَ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ رَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا أَبُوكِ وَالْآخَرُ زَوْجُكِ»
 
جب نبی اکرم نے بی بی فاطمہ کی شادی مولا علی سے کی۔ تو انہوں نے کہا کہ آپ نے میری شادی ایک ایسے فقیر سے کر دی کہ جس کہ پاس کچھ نہیں۔ اس پر نبی پاک نے کہا کہ اے فاطمہ! کیا تم اس سے راضی نہیں کہ اللہ نے زمین میں دو لوگوں چنا، ایک تمہارے باپ کو، دوسرا تمہارے شوہر کو 

سند کچھ یوں ہے کہ طبرانی نے یہ روایت محمد بن جابان اور حسن بن علی معمری سے لی۔ حسن بن علی معمری کو علامہ ذہبی سیر اعلام نبلاء ج 13، ص 511 پر امام اور حافظ قرار دیتے ہیں۔ نیز لکھتے ہیں کہ دارقطنی نے انہیں صدوق اور حافظ کہا 

عبدالرزاق بن ہمام ثقہ حافظ اور صحاح ستہ کے راوی ہیں

معمر بن راشد بھی ثقہ حافظ اور صحاح ستہ کے راوی ہیں 

ابن ابی نجیح کا نام عبداللہ بن یسار ہے۔ یہ بھی ثقہ اور صحاح ستہ کے راوی ہیں

مجاہد بن جبر بھی ثقہ اور صحاح ستہ کے راوی ہیں 

 
 

No comments:

Post a Comment