Monday, April 27, 2015

رجب کے مہینے میں روزے رکھنا، اور عمر کی لاعلمی


السلام علیکم

ایک روایت دیکھتے ہیں مصنف ابن ابی شیبہ کے باب (في صوم رجب ما جاء فيه )یعنی رجب کے مہینے میں روزے کے متعلق کیا آتا ہے، ملاحظہ ہو

 حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن وبرة عن عبد الرحمن عن خرشة بن الحر قال رأيت عمر يضرب أكف الناس في رجب حتى يضعوها في الجفان ويقول كلوا فإنما هو شهر كان يعظمه أهل الجاهلية . 

خرشہ بن حر کہتے ہیں کہ میں نے عمر کو دیکھا کہ وہ لوگوں کے ہاتھوں پر رجب کے مہینے میں مار رہے تھے، حتی کہ انہیں کہانے پر لے جاتے، اور کہتے کہ کھاو، یہ وہ مہینہ ہے کہ جس کی تعظیم زمانہ جاہلیت کے لوگ کرتے تھے

اس سند کو شیخ البانی نے اپنی کتاب، ارواہ الغلیل، ج ۴، ص ۱۱۳، ح ۹۵۷ میں صحیح قرار دیا ہے

نیز، اس سے ملتی جلتی ایک اور روایت کا بھی تذکرہ کیا ہے 

یعنی رجب کے مہینے میں حضرت عمر لوگوں کے روزے تڑوا رہے تھے


584 - وَأَخْبَرَنَا دَعْلَجٌ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، وَابْنُ شِيرَوَيْهِ، قَالَا: ثنا إِسْحَاقُ، أَنْبَأ عَبْدُةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ صَوْمِ رَجَبٍ، فَقَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ»

دعلج (ثقہ اور مامون راوی) نے سنا موسی بن ہارون (ثقہ اور حافظ راوی) اور ابن شیرویہ (ثقہ راوی) سے، یہ دوںوں کہتے ہیں کہ ہمیں بتایا اسحاق بن راہویہ (ثقہ حافظ امام) نے، انہیں بتایا عبدہ بن سلیمان (ثقہ اور ثبت راوی) نے، انہیں بتایا عثمان بن حکیم (ثقہ) نے کہ میں نے پوچھا سعید بن جبیر ثقہ ثبت) سے رجب کے روزے کے بارے میں؛ تو انہوں نے کہا کہ مجھے ابن عباس نے بتایا کہ نبی پاک اس میں روزہ رکھتے تھے

یہ مقالہ برادر نظار کی تحقیق سے ماخوذ ہے



No comments:

Post a Comment