السلام علیکم
ایک روایت دیکھتے ہیں مصنف ابن ابی شیبہ کے باب (في صوم رجب ما جاء فيه )یعنی رجب کے مہینے میں روزے کے متعلق کیا آتا ہے، ملاحظہ ہو
حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن وبرة عن عبد الرحمن عن خرشة بن الحر قال رأيت عمر يضرب أكف الناس في رجب حتى يضعوها في الجفان ويقول كلوا فإنما هو شهر كان يعظمه أهل الجاهلية .
خرشہ بن حر کہتے ہیں کہ میں نے عمر کو دیکھا کہ وہ لوگوں کے ہاتھوں پر رجب کے مہینے میں مار رہے تھے، حتی کہ انہیں کہانے پر لے جاتے، اور کہتے کہ کھاو، یہ وہ مہینہ ہے کہ جس کی تعظیم زمانہ جاہلیت کے لوگ کرتے تھے