Friday, October 28, 2016

پہلا شخص جو سنت کو بدلے گا، بنو امیہ میں سے ہو گا: اہلسنت کی حدیث




السلام علیکم

سعودیہ کے مشہور عالم، شیخ ناصر الدین البانی اپنی شہرہ آفاق کتاب، سلسلہ احادیث صحیحیہ، ج4، ص 329، حدیث 1749 پر ایک روایت کا باب باندھتے ہیں

1749 - " أول من يغير سنتي رجل من بني أمية ".

پہلا شخص جو میری سنت کو بدلے گا، بنو امیہ کا ایک مرد ہو گا


البانی صاحب سند کے بارے میں کہتے ہیں

هذا إسناد حسن، رجاله ثقات رجال الشيخين غير المهاجر 


یہ سند حسن ہے۔ راوی سارے ثقہ ہیں، اور صحیح بخاری و مسلم کے ہیں سوائے مہاجر کے

آگے اس حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں

 ولعل المراد

بالحديث تغيير نظام اختيار الخليفة، وجعله وراثة.

شاید اس سے مراد یہ ہے کہ وہ خلیفہ اختیار کرنے کا نظام بدل دیں گے اور اسے وراثت بنا لیں گے


یہ تو ہو گی البانی صاحب کی رائے

تاریخ دمشق، ابن عساکر، ج65, ص 349-350 پر ایک اور روایت ملتی ہے

أخبرنا أبو سهل محمد بن إبراهيم أنا أبو الفضل الرازي أنا جعفر بن عبد الله نا

محمد بن هارون نا محمد بن بشار نا عبد الوهاب نا عوف  ثنا مهاجر أبو مخلد حدثني أبو العالية حدثني أبو مسلم قال غزا يزيد بن أبي سفيان بالناس فغنموا فوقعت جارية نفيسة في سهم رجل فاغتصبها يزيد فأتى الرجل أبا ذر فاستعان  به عليه فقال له رد على الرجل جاريته فتلكأ عليه ثلاثا فقال إني فعلت ذاك لقد سمعت رسول الله (صلى الله عليه وسلم) يقول أول من يبدل سنتي رجل من بني أمية يقال له يزيد فقال له يزيد بن أبي سفيان نشدتك بالله أنا منهم قال لا قال فرد على الرجل جاريته

ابو مسلم کہتے ہیں کہ یزید بن ابو سفیان نے لوگوں کے ساتھ مل کر غزوے میں حصہ لیا اور جب مال غنیمت ملا، تو ایک بندے کے حصہ میں ایک اعلی کنیز آئی، یزید نے وہ قبضے میں لے لی۔ وہ ابو ذر کے پاس مدد لینے کے لیے آیا۔ ابو ذر نے ان سے کہا کہ لڑکی واپس کر دو تو انہوں نے 3 بار عذر پیش کیا۔ اس پر ابو ذر نے کہا کہ میں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ میں نے نبی پاک سے نسا کہ پہلا شخص جو میری سنت کو بدلے گا، وہ نو امیہ میں سے ہو گا اور اسے یزید کہا جائے گا- یزید بن ابو سفیان نے ان سے کہا کہ آپ کو اللہ کا واسطہ ! کیا وہ میں ہوں؟ انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔ اس پر یزید نے وہ لڑکی واپس کر دی

اس روایت کو پاکستانی عالم، حافظ زبیر علی زئی نے اپنی کتاب، تحقیقی، اصلاحی اور علمی مقالات، ج 6، ص356-357 پر حسن درجے کی قرار دیا
اور روایت یہ بتلا رہی ہے کہ اس زمانے میں ایک صحابی ابو ذر کے پاس آتے ہیں اور استعان یعنی مدد مانگتے ہیں۔ نہ شرک کا فتوی لگا نہ کفر کا، بلکہ حضرت یزید بن ابی سفیان کے پاس جاتے ہیں اور یہ حدیث سنا کر اس کی مدد کرتے ہیں


اب آپ البانی صاحب کی رائے مان لو تو باپ بنتا ہے، یہ روایت مان لو تو بیٹا۔ روایت گھوم پھر کر انہی پر آتی ہے 

اس مقالے کے لیے ہم برادر خیر طلب کے شکر گذار ہیں۔ اللہ انہیں معصومین کی مزید خدمت کی توفیق عطا کرے
آمین





1 comment:

  1. The Best Casino Bonuses for December 2021 - Casino
    Online 토토커뮤니티 Casinos.info has ranked the best 토토 랜드 같은 bonuses and free spins bonuses for December 2021. Check out the most common 엠비 션 주소 casino 먹튀검증 bonuses here. Play 인생도박 casino

    ReplyDelete