Sunday, June 26, 2016

مولا علی: اللہ کے علم، غیب، مخلوق اور دین کے امین

السلام علیکم 

آج اس رات کے مناسبت سے سوچا کہ ایک روایت کا جزو مومنین کی خدمت میں پیش کروں

یہ روایت میں الکافی، ج 1، ص 292 سے ھدیہ کر رہا ہوں
بنیادی طور پر روایت کافی طویل ہے۔ میں صرف اس قدر ہی ہدیہ کر رہا ہوں جتنا میرے موضوع سے متعلق ہے 
اردو ترجمہ میں یہ روایت ج 2، ص 209 پر موجود ہے 

امام الباقر علیہ السلام سے ملتا ہے 

قال أبوجعفر عليه السلام: كان والله [علي عليه السلام] أمين الله على خلقه وغيبه ودينه الذي ارتضاه لنفسه، ثم إن رسول الله صلى الله عليه وآله حضره الذي حضر، فدعا عليا فقال: يا علي إني اريد أن أئتمنك على ما ائتمنني الله عليه من غيبه وعلمه ومن خلقه ومن دينه الذي ارتضاه لنفسه
 
امام باقر فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم! علی اللہ کے امین ہیں ان کے مخلوق میں، ان کے غیب میں، ان کے اس دین میں جو انہوں نے پسند فرمائی۔ پھر جب نبی پاک کے ساتھ جو ہوا تو انہوں نے مولا علی کو بلایا اور کہا کہ اے علی ! میں آپ کو اس چیز کا امن بنانے لگا ہوں کہ جس کا اللہ نے مجھے امین بنایا اس کے غیب میں، اس کے علم میں، اس کے مخلوق میں اور اس کے دین میں جو اس نے اپنے لیے پسند کی 

شیخ احمد ماحوذی نے اس سند کو اپنی کتاب، النصوص علی اہل الخصوص، صفحہ 447 پر صحیح قرار دیا، اور سارے راویان کو ثقہ کہا 


1 comment:

  1. How to watch this video for the free online - Videoodl.cc
    ‎How to convert youtube video to mp3 watch this video for the free online · ‎How to watch this video for the free online · ‎How to watch this video for the free online · ‎How to watch this video for the free online · ‎What to watch this video for the free online

    ReplyDelete