السلام علیکم
ابو بکر خلال اپنی کتاب السنۃ، ج ۲ ص ۴٦۲ پر رقمطراز ہیں
720 - أخبرنا أحمد بن محمد بن حازم وعبيد الله بن العباس الطيالسي أن إسحاق بن منصور حدثهم أنه قال لأبي عبدالله قول النبي لعمار تقتلك الفئة الباغية قال لا أتكلم فيه زاد الطيالسي تركه أسلم // في إسناده أحمد بن محمد بن حازم لم أتوصل إلى معرفته
اسحاق بن منصور نے احمد بن حنبل سے نبی اکرم کی حدیث کہ اے عمار! تجھے باغی گروہ ہلاک کرے گا، کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے جواب میں کہ کہ میں اس بارے میں بات نہیں کروں گا۔ طیالسی نے اس میں یہ اضافہ کہا: اس کو چھوڑنے میں سلامتی ہے
کتاب کے محقق، عطیہ زہرانی فرماتے ہیں کہ احمد بن محمد بن حازم کے بارے میں مجھے علم نہیں
کمال ہے
یہ روایت ابوبکر بن خلال نے صرف ان سے تو نہیں لی
سند یوں ہے کہ خلال نے احمد بن محمد بن حازم اور عبداللہ بن عباس طیالسی سے، انہوں نے اسحاق بن منصور سے یہ روایت لی
اور عبداللہ بن عباس طیالسی کو خطیب بغدادی نے ثقہ کہا ہے
نیز اسحاق بن منصور بھی ثقہ ہیں
مگر اہلسنت کے لیے تو اس حدیث کو چھوڑنے میں ہی سلامتی ہے
No comments:
Post a Comment