Wednesday, November 26, 2014

جس کا میں ولی ہوں، علی اس کا ولی ہے: حدیث رسول اللہ




السلام علیکم

اکثر اپ لوگوں نے اس حدیث کو غدیر کے حوالے سے سنا ہو گا، کہ وہاں نبی پاک نے کہا 

من كنت مولاه ، فعلي مولاه 

ہم آپ کو یہ حدیث ایک اور موقع پر دوسرے الفاظ کے ساتھ دکھاتے ہیں
یعنی یہ صرف غدیر تک یہ محدود نہیں

امام احمد نے اپنی مسند، ۵/۳۵۰؛ میں درج کیا کہ 

بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک نے ہمیں ایک سریہ پر بھیجا- جب واپسی ہوئی، تو نبی پاک نے پوچھا کہ تم نے اپنے ساتھ کو کیسا پایا، تو ہم نے شکایت کی۔ اس پر نبی پاک کا چہرہ سرخ ہو گیا اور کہا: جس کا میں ولی ہوں، علی اس کا ولی ہے

عربی متن یوں ہے

Monday, November 24, 2014

مولا علی: رسول اللہ کے بھائی اور ساتھی؛ اور شیخ البانی کی غلط بیانی



السلام علیکم

شیخ البانی اپنی کتاب، سلسلہ احادیث ضعیفیۃ، جلد ۱۰، صفحہ ٦۳۸، حدیث ۴۹۴۱؛ پر درج کرتے ہیں کہ 

نبی پاک کی حدیث کہ اے علی! تم میرے بھائی اور دوست ہو؛ یہ ضعیف ہے۔ اسے ابن عبدالبر نے حضرت علی علیہ السلام کے ترجمہ میں لکھا ایسی سند سے لکھا کہ جس میں علتیں ہیں، نیز اس کی متابعت میں ایک اور روایت بھی ہے جو ابن عساکر نے اپنی سے سند سے لکھی، تاہم اس میں بھی ضعف ہے- 

عربی متن یوں ہے


4941 - (أنت أخي وصاحبي) (1) .