Tuesday, May 13, 2014

کیا مسند ابی یعلی میں بھی تحریف ہوئی ہے؟

السلام علیکم
مسند ابو یعلی میں ایک روایت ملتی ہے، جس کی سند جلد ۱۳، صفحہ ۲۴۳؛ میں یوں ہے
 حدثنا أبو كريب حدثنا أبو أسامة عن بريد عن أبي بردة : عن أبي موسى قال
صفحہ ۲۴۷ پر ہمیں اس سند کے ساتھ ایک روایت ملتی ہے، روایت خاصی لمبی ہے سو ہم اس کا ایک حصہ لیں گے
روایت میں آتا ہے
 قال عمر : الحبشية هذه ؟ البحرية هذه ؟ فقالت أسماء : نعم قال عمر : سبقناكم بالهجرة نحن أحق برسول الله - صلى الله عليه و سلم - فغضبت وقالت : كلمة يا عمر

اسما بنت ابو بکر کی متعہ کے بارے میں رائے

 
السلام علیکم
 
مشہور عالم، ابن حزم، اپنی کتاب المحلی بالآثار، جلد ۹، صفحہ ۱۲۷؛ پر باب باندھتے ہیں
 
مَسْأَلَةٌ نِكَاحُ الْمُتْعَةِ
 
نکاح متعہ کا مسئلہ 
 
اور اس کے صفحہ ۱۲۸ پر فرماتے ہیں کہ 
 
نبی پاک کے بعد متعہ کا حلال سلف کی ایک جماعت میں ثابت ہے، صحابہ میں سے جو لوگ اس میں شامل ہیں، ان میں اسما بنت ابو بکر، جابر بن عبداللہ، ابن مسعود۔۔۔۔۔۔شامل ہیں