السلام علیکم
حدیث ثقلین کا شمار مشہور ترین احادیث میں ہوتا ہے کہ جس میں نبی پاک نے امت کو قرآن و اہلبیت سے تمسک رکھنے کا حکم دیا
یہ وہ حدیث ہے کہ جس کو چھپانے کی بھی کوشش کی جاتی ہے، اور مختلف تاویلات کے ذریعے بھی سادہ لوح برادران اہلسنت کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جاتی ہے
مگر انتہا تو یہ ہے کہ علمائے اہلسنت اس میں تحریف کرتے بھی نہیں جھجکتے
مشہور سنی عالم، شیخ حسین سلیم اسد، مسند الحمیدی کے جلد ۱، صفحہ ۱۱؛ پر ایک روایت کی تحقیق کرتے ہیں کہ جس میں آتا ہے کہ نبی پاک نے کہا کہ میں تم میں قرآن و سنت چھوڑے جاتا ہوں، اس کی تحقیق میں موصوف حاشیہ میں رقمطراز ہیں کہ
یہ حدیث صحیح ہے، اور مسلم نے اپنی صحیح میں فضائل الصحابہ (۲۴۰۸) کے باب فضائل علی میں درج کیا ہے- نیز دیکھیے مسند الموصلی، حدیث ۱۰۲۱، ۱۱۴۰