السلام علیکم
ہمارے کسی بھی پوسٹ کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں، بلکہ صرف حق بات مستند کتب و اسناد سے لوگوں کی خدمت میں پہنچانا ہے
برادران اہلسنت کے ہاں ابو ہریرہ کا بہت ہی اونچا درجہ ہے۔ ایک تو اس وجہ سے کہ وہ صحابی ہیں، دوسرا یہ کہ سب سے زیادہ روایات بھی انہی سے مروی ہیں
مگر کیا ان کی روایات پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟ کیا ان کے زمانے میں ان کی روایات پر بھروسہ کیا جاتا تھا؟ اس عنوان سے چند روایات پیش خدمت ہیں
مسند احمد، اردو ترجمہ، 4/72 پر ایک روایت ملتی ہے جو کہ آن لائن لنک پر ج 2 ص 248 سے کاپی کر رہا ہوں
7382 - حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سفيان عن عمرو عن يحيى بن جعدة عن عبد الله بن عمرو القارىء قال سمعت أبا هريرة يقول لا ورب هذا البيت ما أنا قلت : من أصبح جنبا فلا يصوم محمد ورب البيت قاله ما أنا نهيت عن صيام يوم الجمعة محمد نهى عنه ورب البيت
تعليق شعيب الأرنؤوط : صحيح